راولاکوٹ(ما نیٹر نگ سیل) فریال تالپور کے بعد خورشید شاہ کی زبان بھی پھسل گئی، راولا کوٹ کے جلسے میں بلاول بھٹو کو بلاول صاحبہ کہہ دیا، اس سے قبل فر یا ل بلاول کو شہید قرار دے چکی ہیں۔راولا کوٹ جلسے میں خورشید شاہ کی جوش خطابت میں زبان پھسل گئی اور انہوں نے بلاول کو صاحبہ قرار دے دیا۔ اس سے پہلے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران فریال تالپور کی زبان بھی لڑکھڑا گئی تھی۔ منظور وسان نے بھی ایک دفعہ آصف زرداری کو پارٹی چیئرمین کی بجائے چور چیئرمین کہہ دیا تھا۔