• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمتوں کے مواقع محدود ،بلوچستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھنے لگی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبےمیں بے روزگاری کی شرح تیزی سے بڑھنے لگی ،نجی و سرکاری شعبہ میں ملازمتوں کے مواقع نہ ہونے کے برابر،تعلیم یافتہ نوجوان نوکری کے حصول کے لیئے دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا،رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی نصف سے زائد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اس وقت لاکھوں غریب بچے غربت کے باعث تعلیم حاصل کرنے کی عمر میں گیراجوں، گھروں ،ہوٹلوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں اور پیشہ گداگری سے وابستہ ہیں جو کے کسی بھی ملک کے لیئے انتہائی خطرناک صورتحال ہےایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں68 فیصدآبادی غربت کا شکار ہے بے روزگاری کی سب سے بڑی وجہ نوکریوں کی تقسیم میں اقربا پروری ہے ،کیونکہ سیاسی مداخلت اور پیسے کی چمک دھمک سےاہل تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی ہوتی ہے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا ہے ، غربت کی ذمہ دار حکومت بھی ہے جو بہترمعاشی پالیسیاں تشکیل نہیں دیتی معاشی ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ کم آمدن والے لوگ بھی آگے بڑھنے اور خوشحال زندگی گزارنے کی تمنا رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے موجودہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کے لیئے ملازمت کے مواقع پیدا کرے۔
کوئٹہ سے مزید