• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر انیشیٹیو کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروا رہے ہیں: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری---فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری---فائل فوٹو 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے  کہا ہے کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروا رہے ہیں۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو تعمیر و ترقی میں مواقع فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 ہزار سے زائد لیپ ٹاپ اور آئی فونز نوجوانوں میں تقسیم کر چکے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اچھا بزنس پروپوزل جمع کروانے والوں کو 1 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کا قرضہ حسنہ بھی دیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید