کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ اور گوالمنڈی تھانے میں ہونے والے 2 دھماکوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شہر میں گوالمنڈی تھانے اور سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکوں کے مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں۔
مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کیے گئے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
دھماکوں کے مقدمات اقدامِ قتل، دہشت گردی اورایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات گوالمنڈی تھانے اور سریاب روڈ پر ہوئے 2 دھماکوں کے دوران 5 افرادزخمی ہوئے تھے۔