• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہوئے دستی بم دھماکے کے زخمی—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہوئے دستی بم دھماکے کے زخمی—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پشتون آباد میں چالو باوڑی چوک کےقریب دستی بم سے دھماکا کیا گیا ہے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے 7 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

جائے دھماکا سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں 2 بم دھماکے ہوئے تھے۔

گوالمنڈی تھانے اور سریاب روڈ پر ہوئے 2 دھماکوں کے دوران 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔


قومی خبریں سے مزید