• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، نظرثانی کی اپیل دائر کریں گے، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ایم این اے نے حلف لے لیا، اسے ریورس کرنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ 

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے  دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پلان تھا کہ ان سے نشان واپس لے لیں، نظریہ ختم ہوجائے گا اور مخصوص نشستیں نہ دی جائیں۔ 

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا پلان بنایا گیا کہ مخصوص نشستیں نہ دی جائیں اللّٰہ کے فضل سے ہمارے حق میں فیصلہ آیا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بلال اعجاز کے حلقے میں دوبارہ گنتی کی آڑ میں 17 ووٹوں کو مسترد کیا گیا۔  فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کریں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔ 

انھوں نے کہا ایک بات واضح کر دیں کہ ایکسٹیشن کی اب بالکل گنجائش نہیں ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اگلے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید