مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونا فوج کا اندرونی انضباطی معاملہ ہے، میرا نہیں خیال کہ یہ حکومت کے علم میں تھا۔
ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فیض حمید اپنی ذات کے اندر ایک ادارہ بن چکے تھے، انہوں نے میڈیا کو کنٹرول کیا، ججز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔
سینیٹر عرفان صدیقی کے مطابق تحقیقات ہوں گی تو اس کے سیاسی معاملات پر اثرات ہوں گے۔