• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل نے کھیلوں کا سفیر مقرر کر لیا۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوش خبری سنائی ہے۔

اُنہوں نے دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔

ثانیہ مرزا نے لکھا ہے کہ یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے کے لیے میں دبئی اسپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں۔

اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی دیگر قابلِ ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ دبئی اسپورٹس کونسل کی بنیاد 2005ء میں رکھی گئی تھی جو کہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کے لیے ذمے دار سرکاری ادارہ ہے۔

یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی اسپورٹس کلبز کے کام کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرے میں خاص طور پر خواتین اور بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بھی سرگرم ہے۔

سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں اس کامیابی پر مبارکبادیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید