کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد ٹرین سروس اب تک بحال نہیں ہو سکی۔
ریلوے حکّام کے مطابق کوئٹہ سے چمن اور اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس آج چوتھے روز بھی معطل ہے۔
حکّام نے بتایا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال کے باعث ٹرین سروس معطل کی گئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو اپنی ذات سے نکل کر پاکستان کا سوچنا چاہیے۔
پاکستان میں غیر قانونی یو آر ایلز اور غیر اخلاقی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کی کال مس کال ثابت ہوگی۔
سندھ ہائی کورٹ میں ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عارف علوی کو صدر بنانے کے خلاف درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
استور میں وین حادثے کی وجہ سے دریا میں ڈوبنے والے 12 افراد کی تلاش کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ڈی ایم حکومت کی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
ڈیرہ غازی خان میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
سپریم کورٹ نے نارکوٹکس سے متعلق کیس غیرمؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔
آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرِ ثانی درخواست خارج کر دی۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین سے بجلی، پیٹرول، گیس کی حقیقی قیمت وصول کی جائے۔
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں تفتیشی پولیس نے چھاپہ مار کر خاتون چور کو گرفتار کر لیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔
کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب بنگلے پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئینی کیسز سے متعلق سماعت شروع ہو گئی۔