کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں تفتیشی پولیس نے چھاپہ مار کر خاتون چور کو گرفتار کر لیا۔
تفتیشی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ نے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی تھانے میں سونا چوری کا مقدمہ درج ہے، شک کی بنیاد پر خاتون کے شوہر کو حراست میں لیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ خاتون کے شوہر نے بتایا واردات اس کی بیوی نے کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، ملزمہ نے 17 تولہ سونا فروخت کر دیا ہے۔