• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات کا اختیار رکھتا ہے، ای سی پی ذرائع

الیکشن کمیشن انتخابات ہر طرح سے صاف و شفاف اور غیر متنازع بنانے کےلیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےلیے احکامات جاری کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے، جو انتخابی شفافیت کےلیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل (3)218 اور الیکشنز ایکٹ2017 کی دفعہ (6)95، دفعہ 4 اور دفعہ 8 کے تحت ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے احکامات جاری کرنے کا اختیار رکھتاہے۔

حالیہ عام انتخابات میں کمیشن کو حلقہ این اے 79 گوجرانوالا، حلقہ این اے81 گوجرانوالا، حلقہ پی پی133 ننکانہ صاحب اور حلقہ این اے154 لودھراں کے لیے دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں مو صول ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے ان درخواستوں کو ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کرکے منظور کیا جس کو متاثرہ فریق نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے متاثرہ فریقین کی رٹ پٹیشنز منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا گیا، عدالت عظمیٰ نے سیر حاصل بحث کے بعد الیکشن کمیشن کے آئینی اور قانونی احتیارات کی واضح تشریح کرکے جملہ اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا اور کمیشن کے فیصلوں کو آئین اور قانون کے مطابق قراردیا۔

الیکشن کمیشن آئین اور قانون کی رو سے آئین کے آرٹیکل (3)218 اور الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ (6) 95 معہ دفعہ 4 اور دفعہ 8 کے تحت اختیار رکھتا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائے۔

قومی خبریں سے مزید