• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس، شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان بری

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے۔ عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیدیا۔ قومی احتساب بیورو کراچی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت کراچی میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب حکام نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ درخواست منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 2019 میں قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف پی ایس او میں غیرقانونی تعیناتی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید