• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، وحشیانہ فضائی حملوں میں 19 فلسطین شہید

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس کے دوران صہیونی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں آج 19 فلسطین شہید ہوگئے۔

دیر البلاح میں ایک حملے میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں ماں اور اس کے جڑواں چار دن کے بچے بھی شامل تھے۔

جبکہ قریبی البریج کیمپ میں ایک مکان پر حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوئے، وسطی غزہ کی پٹی اور جنوبی رفح میں المغازی کیمپ پر دو الگ الگ حملوں میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔

شمال میں غزہ شہر کے شیخ رضوان محلے میں ایک حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی جنگ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران اب تک تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید