• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کھٹائی میں پڑگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات اس ہفتے نہیں ہوسکیں گے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو ایران حملے کےلیے تیار ہے، غزہ میں مستقل جنگ بندی ایران کی اسرائیل پر جوابی کارروائی کو موخر کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ قطر اور مصر نے اسرائیل اور حماس کو 15 اگست کو جنگ بندی مذاکرات کی دعوت دی تھی، حماس دوحہ مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے، اسرائیل پر اس ہفتے ایران کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں۔

دوسری طرف امریکا اور مغربی ملکوں نے ایران کو روکنے کےلیے سفارتی کوششیں تیز کردیں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید