• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی حکومت کے قابو میں ہی نہیں آتے، پی پی رہنما آغا رفیع اللّٰہ

حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی کمیٹی اجلاس میں غیر حاضری پر برہم ہو گئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ شریک نہیں ہوئے، اس پر آغا رفیع نے کہا کہ محسن نقوی حکومت کے قابو میں نہیں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ آج کابینہ اجلاس میں بھی نہیں تھے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی نہیں آئے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سینیٹر محسن نقوی جہاں ضروری سمجھتے ہیں وہاں رپورٹ کررہے ہیں لیکن وہ اس کمیٹی کے اجلاس میں آنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر ن لیگی رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی اتنا فارغ نہیں ہے، وزیر داخلہ کی غیر موجودگی میں اجلاس ملتوی ہونا چاہیے۔

دوران اجلاس اسپیشل سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ وفاقی وزیر محسن نقوی ملک سے باہر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید