• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ نیا کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست 15 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ 

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار کیس کی سماعت کریں گے۔ 

نیب کے ابتدائی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست بھی سماعت کیلئے یکجا کر دی گئی ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کی تھی۔ 

جسٹس ارباب طاہر کے چھٹیوں پر ہونے کے باعث جسٹس بابر ستار بینچ کا حصہ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید