• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاملا ہیرس جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ حریف کاملا ہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات دنیا کے ارب پتی شخص ایلون مسک کو انٹرویو میں کہی۔ انٹرویو کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور کاملا ہیرس کے پاس کئی ماہ اب بھی باقی ہیں مگر وہ کچھ نہیں کریں گے۔ 

خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق سوال پر کہا کہ سیکریٹ سروس نے پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا، گولی لگنے کے بعد سے انکا اعتقاد اور بڑھ گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید