• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں پیر کو سال کا گرم ترین دن رہا، کیمبرج میں درجہ حرارت 34.8 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

لندن سمیت کئی علاقوں میں آئندہ چند روز موسم گرم رہنے کی پیش گوئی ہے جس کے سبب ییلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ میں پچھلے برس گرمی سے47 ہزار اموات ہوئیں، تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کے سبب سخت چیلنجز درپیش ہیں۔

امریکی میڈیا میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرمی سے اموات روکنے کے لیے رویوں اور سماجی تبدیلیوں کی ضرورت ہے.

رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کے سبب سخت چیلنجز درپیش ہیں، گلوبل وارمنگ سے زمین خطرناک نکتہ کےقریب پہنچ رہی ہے،اس گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں قدرتی ماحول میں بڑی تبدیلیاں آسکتی ہیں۔

گلوبل وارمنگ سےآنیوالی ان تبدیلیوں کو بدلنا اگر ناممکن نہیں تو انتہائی دشوارضرور ہوگا ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید