کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری املاک اور عوامی مقامات پر سائن بورڈز، سیاسی بینرز اور اشتہارات لگانے سے متعلق کیس میں کے ایم سی، کے ڈی اے، ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈز اور دیگر کو شہر بھر سے سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ چار ہفتوں میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو مئیر کراچی، ڈی جی کے ڈی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائیگی۔