مردان(نمائندہ جنگ )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مردان میں قائم ٹیکس سہولت مرکز کو بندکرکے7ملازمین کو فارغ کردیاگیا ،متاثرہ ملازمین میں شدیدغم وغصے اورتشویش کی لہر دوڑ گئی اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مختلف پوسٹوں سے فارغ کئے جانے والے ملازمین مشتاق خان،محمد سراج احمد ،فیاض خان ،حامد یوسف زئی ،عرب سلطان اورفضل وہاب نے کہاکہ ڈیجٹ وئیر کمپنی نے 2004ء میں پشاور ،مردان اور ایبٹ آباد میں عوام کی خدمت کے لئے ٹیکس سہولت سنٹر ز قائم کئے تھے گزشتہ روز مردان اور ایبٹ آباد سنٹروں کوبند کرکے تعینات ملازمین کو فارغ کردیاگیا جبکہ پشاور سنٹر کو مزید وقت دیاگیا انہوں نے کہاکہ فیصلے سے درجنوں ملازمین بے روزگارہوگئے ہیں اوران کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں یہ ملازمین اب اوورایج ہوچکے ہیں دوسری جگہ نوکری کے قابل نہیں رہے مثاترہ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ان سے خالی ہونے والی سیٹوں پر دوبارہ بھرتی میں ان کی خدمات کو دیکھ کر انہیں ترجیح دی جائے انہوں نے کہاکہ کمپنی کی طرف سے اب تک انہیں کسی قسم کاریلیف نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ شدید مایوسی کا شکار ہیں۔