اسلام آباد(نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 77ویں یوم آزادی کو ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ کے تصور کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین اوگرا مسرور خان نے اتھارٹی کے ممبران اور اوگرا ملازمین کے ہمراہ درخت لگا کر ماحول دوست مہم کا افتتاح کیا۔ ابتدائی طور پرسی ڈی اے کے تعاون سے اوگرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے سامنے گرین بیلٹ پر 200سے زائد درخت لگائے گئے۔