راولپنڈی کچہری چوک منصوبوںپر کام کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ بڑھ گیا17ہزار گاڑیاں گنجائش والی بوستان روڈ پرشدید رش میں گاڑیوں کی تعداد45ہزار تک بڑھ جاتی ہے6ہزار گاڑیاں گنجائش موگاہ روڈ پر رش میں گاڑیوں کی تعداد25ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔تینوں منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کچہری چوک انڈر پاس و فلائی اور سمیت افتخار جنجوعہ انڈر پاس اور جناح پارک انڈر پاس و فلائی اوورکے منصوبوںپر کام کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ بڑھ چکا ہے۔روات سےپوٹھوہار ایونیو کےدائیں طرف راولپنڈی شہر و صدر کی طرف رسائی کیلئے29سے 33فٹ چوڑی6اعشاریہ2کلومیٹر لمبی بوستان خان روڈ پرمعمول کا ٹریفک لوڈ29ہزار گاڑیاں تک پہنچ گیاہے۔