اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود نے کہا ہے کے مری، نتھیا گلی، گلڈنہ، ایوبیہ اور دیگر پہاڑی مقامات پر ممکنہ برف باری اور شدید موسم کے دوران معزز صارفین کو بجلی کی ترسیل یقینی بنانے اور ان کی بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے افسران و اہلکاروں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں مزید کسی بھی ایمرجنسی صورتحال پر بروقت قابو پانے کے لئے متعلقہ دفاتر کو اضافی میٹریل جیسے کے بجلی کی تاریں کھمبے میٹرز اور دیگر فوری طور پر فراھم کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئے گئے ہیں فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گئے تا کے ایک اچھے ٹیم ورک کی بدولت معزز صارفین کو بہترین سروسز یقینی بنائی جا سکے۔