• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کےسفیر سےر انجینئر حمید حسین کی ملا قا ت ، قیدپاکستانیوں کے مسئلےپرگفتگو

اسلام آباد ( خصوصی نمائندے ) قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے پاکستان میں لیبیا کے سفیر معمر زیڈ او عبدالمطلب سے ملاقات کی، جس میں لیبیا میں لاپتہ اور قید پاکستانی شہریوں کے سنگین مسئلے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران انجینئر حمید حسین نے معاملے کے انسانی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لاپتہ پاکستانیوں کی بروقت معلومات، قانونی معاونت اور باہمی ہم آہنگی کے ہر ممکن ذرائع تلاش کیئے جائیں، جبکہ زیرِ حراست افراد کے لیے قانونی تقاضوں کے مطابق شفاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید