راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا،، پولیس کاکہناہے کہ مذکورہ اشتہاری مجرم جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی،چوری اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا، تھانہ کینٹ پولیس نے اسے گرفتار کیا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔