بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے کچھ ہی روز بعد برطانوی گلوکارہ جیسمین والیہ سے ڈیٹنگ شروع کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ ہاردیک پانڈیا اور 29 سالہ جیسمین والیہ کی ڈیٹنگ کی افواہیں زیرِ گردش ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں یونان میں ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا اور جیسمین والیہ کی ڈیٹنگ کی افواہیں اُس وقت شروع ہوئی تھیں جب مداحوں نے غور کیا کہا یہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک ہی جگہ سے ایک جیسی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی ویژن کی شخصیت جیسمین والیہ کی میوزک انڈسٹری میں ایک پہچان ہے اور وہ کافی مشہور ہیں، وہ انگلینڈ میں بھارتی نژاد والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ کی 4 سالہ شادی گزشتہ ماہ جولائی میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی، ان دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔