وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جشن آزادی کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز قائد کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے عظیم رہنماؤں اور آباؤاجداد کی قربانیوں کا صلہ ہے، آزادی کی قدر ان کو ہوگی جو پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ والدین بچوں کو فتنہ& فساد اور خوارج سے بچائیں۔