• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی 77ویں سالگرہ پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی پاکستانی قوم کو مبارکباد

یوم آزادی پاکستان پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مبارکباد دی ہے۔ 

ریاض سے سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ 

شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر آصف علی زرداری کو تہنیتی مکتوب روانہ کیے جس میں پاکستانی حکومت، عوام اور ملک کےلیے نیک جذبات کا اظہار کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید