• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کو مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات میں حصہ لینا چاہیے، فلسطینی صدر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ روس مخلص ثالث ہے، روس کو مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات میں حصہ لینا چاہیے۔ 

دورہ روس میں روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکا، روس کو مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات سے الگ رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔ امریکا ہمیشہ سے روس کو مشرق وسطیٰ کے امن عمل سے دور رکھنا چاہتا تھا۔ 

فلسطینی صدر نے کہا مشرق وسطیٰ حل سے روس کو الگ رکھنے کو ہم کسی بھی حالت میں قبول نہیں کریں گے۔ 

صدر محمود عباس نے کہا کہ روس کا مشرق وسطیٰ تنازع میں بین الاقوامی قانون کے مطابق شفاف مؤقف ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید