• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی جیولین تھروور ارشد ندیم کےلیے 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

 گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فخر پاکستان اور شیر پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں، ارشد ندیم کو آج سے شیر پاکستان کا خطاب دیتا ہوں، ارشد ندیم کےلیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج ارشد ندیم کا عوامی استقبال کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ نے ارشد ندیم کی والدہ اور کوچ کےلیے بھی ستارہ امتیاز کی سفارش کردی۔

قومی خبریں سے مزید