سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے میاں بیوی دو بیٹیوں سمیت 5افراد کو قتل کر دیا،محمد جاوید بیوی بچوں کے ساتھ کھیتوں میں کام کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا، گاؤں سنیال میں مخالفین نے اچانک ان پر فائرنگ شروع کردی، ملزمان قتل کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے موقع پر سے فرار ہو گئے، قتل کی لرزہ خیز واردات سے خوف و ہراس پھیل گیا۔