• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، پُرتشدد مظاہروں کے الزام میں خاتون سمیت 5 افراد کو سزا

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

برطانیہ میں پُرتشدد مظاہروں کا حصہ بننے اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں 53 سال کی خاتون سمیت 5 افراد کو سزا سنا دی گئی۔

برطانیہ میں مسجد سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر کی بورڈ وائیر 53 سال کی خاتون کو 15 مہینے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جولی سوینے نے کہا کہ اس نے غصے میں پوسٹ کی، اس کا مقصد خوف پھیلانا نہیں تھا، تسلیم کرتی ہیں کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا وہ اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردیں گی۔

26 برس کے کونر ویٹلے اور 49 سال کے ٹریور لائڈ کو نسل پرستی اور پرتشدد ہجوم کو بڑھاوا دینے پر تین تین سال قید کی سزا ہوئی۔

60 سال کے گلین گیسٹ کو جنوبی یارک شائر میں پولیس اہلکار کو گھسیٹنے کے جرم میں دو سال آٹھ ماہ قید کی سزا دی گئی۔

34 سال کے ڈومینک کیپالاڈی کو برسٹل میں ہنگامہ آرائی پر 34 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تمام افراد کو 3 اگست کو برطانیہ میں ہونےوالے پرتشدد مظاہروں میں سزا کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید