• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل (ر) باجوہ نے مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی، خواجہ آصف

خواجہ آصف : فوٹو فائل
خواجہ آصف : فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی۔

 جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں انکشاف کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ باجوہ نے مارشل لاء کی بات اکیلے ان کے سامنے ہی نہیں بلکہ مجمع کے بیچ بھی کی تھی۔

 پروگرام کے میزبان حامد میر نے پوچھا کہ کیا مارشل لاء کی دھمکی پر جنرل باجوہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے۔ اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ وہ کون ہوتے ہیں باجوہ کا احتساب کرنے والے۔

 خواجہ آصف کا تفصیلی انٹرویو آج رات 8 بجے کی ہیڈ لائن کے بعد جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید