• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار

ثاقب نثار: فوٹو فائل
ثاقب نثار: فوٹو فائل

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللّٰہ ہدایت دے۔

 لندن میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ثاقب نثار نے کہا کہ میں اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال تین ہفتے ملک سے باہر گزارتا ہوں، لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاؤں گا، دو ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید