لاہور پولیس نے حساس ادارے کا افسر بن کر پولیس کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم زیر حراست ملزم کو پولیس سے چھڑوانے کےلیے آیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی کی اور گالم گلوچ کی۔ سب انسپکٹر مسعود احسان کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔