• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش، پولیس کی اڈیالہ جیل آمد

بشریٰ بی بی: فوٹو فائل
بشریٰ بی بی: فوٹو فائل

 بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش شروع  کردی گئی ہے۔

راولپنڈی پولیس کی 6 رکنی تفتیشی ٹیم بشریٰ بی بی سے تفتیش کرنے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی، تفتیشی ٹیم کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) فیصل سلیم کر رہے تھے، تفتیشی ٹیم میں ایک خاتون ڈی ایس پی فوزیہ بھی شامل تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے 30 منٹ تک بشریٰ بی بی سے تفتیش کی، تفتیشی ٹیم میں شامل ڈی ایس پی فوزیہ نے بشریٰ بی بی سے سوالات کیے، بشریٰ بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مظاہروں اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دریافت کیا گیا۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق سوالات کیے،  پولیس ٹیم نے بشریٰ بی بی سے موجود شواہد کی بنیاد پر تفتیش کی۔

عدالت نے ایک ہفتے میں بشریٰ بی بی سے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے،  12 اگست کو عدالت نے بشریٰ بی بی کے درخواست ضمانت خارج کی تھی، انہیں 9 مئی کے 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید