• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات میں ملوث تمام لوگوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن ۔ فوٹو: پی پی آئی
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن ۔ فوٹو: پی پی آئی

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، کچھ لوگوں نے عہدوں کی لالچ میں ملک کی سالمیت کو نہیں دیکھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حالیہ گرفتاریوں سے ثابت ہوتا ہے ان سازشوں کے پیچھے پی ٹی آئی کی قیادت اور سہولت کار شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات ہیں ان گرفتاریوں کے تانے بانے سانحہ 9 مئی تک جا رہے ہیں، لوگ آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی اس میں شامل تھی، دوسرے اس میں سہولت کار تھے۔

شرجیل میمن نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف دلوانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے، اور آج بھی بانی پی ٹی آئی کیلئے معاملات مینج کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے جامشورو مانجھند میں سولر پارک کیلئے زمین دینے کے علاوہ کراچی کے ضلع ملیر اور ضلع وسطی میں بھی سولر پارک بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے سندھ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید