وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ کردیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر مستحق خاندان کو ماہانہ 2734 روپے کے بجائے 3650 روپے سبسڈی ملے گی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مستحق خاندان کیلئے ماہانہ سبسڈی میں 916 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
50 ارب وزیراعظم ریلیف پیکیج جبکہ 10 ارب رمضان ریلیف پیکیج پر خرچ ہوں گے، بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی ملے گی، ان اشیاء میں چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالیں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی کا اطلاق 30 جون 2024 سے 31 جولائی 2025 تک ہوگا۔