کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ نے چھاپہ مار کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں امتیاز علی، رحیم بخش، ممتاز علی اور الطاف شامل ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں شاہی بازار لاڑکانہ میں واقع امتیاز جیولرز ، سبحان اللہ جیولرز اور فیضان جیولرز سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 66 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے، غیر ملکی کرنسی کی مد میں 11 ہزار 625 اماراتی درہم ، 2810 سعودی ریال ، 100 سے زائد امریکی ڈالر برآمد ہوئے ۔ملزمان سے قطری ریال ،عراقی دینار ، اماراتی سکے، امریکی سکے اور مختلف پرائز بانڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔