کراچی(این این آئی)گورنر ہائوس میں یوم آزادی کی تقریب میں بدنظمی ہوگئی، اس دوران منچلوں کی جانب سے خواتین سے بدتمیزی کی اطلاعات بھی ملیں، نوجوانوں کی کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش،انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا، تقریب میں شرکت کیلئے آنے والی فیملیز دہائیاں دیتی دکھائی دیں۔گورنر ہائوس کراچی میں ہونے والی تقریب میں اسوقت بدنظمی پیدا ہوگئی جب کنسرٹ کے دوران عوام نے خاردار تاریں پھلانگ کر اسٹیج پر پہنچنے کی کوشش کی اور پھر اسٹیج تک پہنچ گئے۔انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ بھگدڑ بھی مچی جب کہ کچھ افراد زخمی ہوئے۔