• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر آغا خان فاؤنڈیشن سلطان علی الانہ کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آغا خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ نے ملاقات کی ہے—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آغا خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ نے ملاقات کی ہے—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آغا خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران سلطان علی الانہ نے ملک میں معاشی استحکام لانے پر وزیرِ اعظم شہبازشریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سلطان علی الانہ نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے آغا خان فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں تعاون پر آغا خان فاؤنڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید