• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ بروقت اور درست فیصلے کرتی تو 9مئی کے سنگین واقعات پیش نہ آتے: سید خورشید شاہ

سید خورشید شاہ---فائل فوٹو
سید خورشید شاہ---فائل فوٹو 

رہنما پیپلزپارٹی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملوں کے کیسز کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا، عدلیہ بروقت اور درست فیصلے کرتی تو 9مئی کے سنگین واقعات پیش نہ آتے۔

سید خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں انصاف کے نام پر بے انصافی کو پروان چڑھایا گیا، پی ٹی آئی دور میں اداروں کو مار دھاڑ کی کھلی چھُوٹ دی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دور میں کسی کی عزت محفوظ تھی اور نہ کاروبار، بانیٔ پی ٹی آئی کی زیر سرپرستی سنگین قانون شکنیوں کی چھان بین ہونی چاہیے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ طاقت کے گھمنڈ میں قوانین کو پامال کرنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ریاستی طاقت کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید