بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے تیسرا اور آخری ٹریننگ سیشن قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیا۔
فاسٹ بولر بنگلادیش کرکٹ ٹیم شرف الاسلام کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں یہاں ٹریننگ کا موقع ملا جس کا ہمیں فائدہ ہوگا۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم ملکی حالات کی وجہ سے کچھ دن قبل پاکستان آئی اور لاہور میں قیام کیا، بنگلادیشی ٹیم نے آج لاہور میں ہونے والے ٹریننگ سیشنز مکمل کرلیے اب ٹیم کل اسلام آباد روانہ ہوگی جہاں پنڈی اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔
ٹریننگ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں فاسٹ بولر شرف الاسلام نے کہا کہ سنا ہے پچ پر گھاس ہوگا، ایسی پچ سے فاسٹ بولرز کو فائدہ ہوتا ہے، لاہور میں پریکٹس کا فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم فیورٹ کھلاڑی ہیں لیکن انہیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔