• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی ایئرپورٹ پر منکی پاکس کی اسکریننگ کے انتظامات سے حکام مطمئن

حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں منکی پاکس کی اسکریننگ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق ایئرپورٹ منیجر، ڈی جی ہیلتھ سندھ اور ڈائریکٹر ایئرپورٹ ہیلتھ سروسز نے جناح ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق متعلقہ حکا م نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس سے متعلقہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ این سی او سی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے، بین الاقوامی پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق مشتبہ مسافروں کےلیے بارڈر ہیلتھ سروسز کا آئسولیشن روم قائم ہے، جس روم میں مشتبہ مسافروں کی ٹریول ہسٹری اور علامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق علامات کی صورت میں نمونے پی سی آر ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید