امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک خاتون کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب زیادہ چوڑی زبان والی خاتون قرار دیا ہے۔
بریٹنی لاکایو نامی اس خاتون کی زبان حیرت انگیز طور پر 3.11 انچ چوڑی ہے۔ جس پر گنیز نے انھیں دنیا کی سب سے زیادہ چوڑی زبان کے ریکارڈ کا حامل قرار دے دیا۔
اس حوالے سے بریٹنی لاکایو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ انھوں نے اس اعزاز کے حصول کا فیصلہ اس وقت کیا جب انھیں سابقہ ریکارڈ ہولڈر ایملی شیلنکر کے بارے میں پتہ چلا کہ انکی زبان کی چوڑائی 2.89 انچ ہے۔
ویسے تو بریٹنی لاکایو کی زبان اتنی ہی چوڑی ہے جتنی ایک اوسط بالغ عورت کی 3.11 انچ چوڑی ہوتی ہے لیکن زبان کے پیچھے واقع کارٹلیج کے فلیپ ایپیگلوٹیس سے ناپے جانے پر انکی زبان زیادہ چوڑی نکلی۔
واضح رہے کہ مردوں میں بھی یہ ریکارڈ امریکی برائن تھامسن کے پاس ہے جن کی زبان 3.49 انچ چوڑی ہے۔