خیبر پختونخوا کے سابق وزیر شکیل خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور محمود خان کے کارناموں کو بھی بےنقاب کیا تھا۔ پہلے بھی مجھے وزارت سے نکالا گیا تھا۔
سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے پشاور سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ کون سچا اور کون جھوٹا تھا، صوبے کے جو حالات چل رہے ہیں ایسا نہیں لگتا ہماری حکومت ہے، کوئی اور نظام چلا رہا ہے۔
انھوں نے کہا ہم ایک سیکریٹری تک تبدیل نہیں کرسکتے، نہ کوئی سیکریٹری کام کر رہا ہے۔
شکیل خان نے کہا یہ جنگ میری اکیلے کی نہیں یہ میرے صوبے اور قوم کی جنگ ہے۔ جو بھی اس صوبے سے غداری کرے گا ہم سب اسے بےنقاب کریں گے۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے گڈ گورننس کمیٹی میں ایم این اے اکبر خان کو بھی شامل کروایا۔ لیکن ایک لابی نے جنید اکبر کو کمیٹی سے نکال دیا۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مرضی کی کمیٹی بنا کر بانی پی ٹی آئی کو سب او کے کی رپورٹ دی گئی۔ استعفیٰ اس لیے دیا تاکہ ان کرپٹ عناصر کے خلاف کھل کر کھیل سکوں۔