• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شکیل خان کیخلاف انکوائری کی گئی، گڈ گورننس کمیٹی



شکیل خان: فوٹو فائل
شکیل خان: فوٹو فائل

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے سے متعلق گڈ گورننس کمیٹی کا ردعمل سامنے آگیا، جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شکیل خان کے خلاف شکایات پر انکوائری کی گئی۔

گڈ گورننس کمیٹی کا کہنا ہے کہ شکیل خان اور سیکریٹری ڈاکٹر اسد کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔

مالی بے ضابطگیاں، اختیارات کے ناجائز استعمال پر صوبائی وزیر کے خلاف سفارشات مرتب کیں، صوبائی وزیر پر الزامات سچ ثابت ہوئے۔

 گڈ گورننس کمیٹی کی سفارشات پر صوبائی وزیر شکیل خان برطرف ہوئے، کمیٹی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی توثیق کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید