• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ، 24 گھنٹے میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے


جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں غیر ممالک کے مسافروں کی منکی پاکس اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک سے آنے والے کسی بھی مسافر میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

ایئر پورٹ پر وفاقی ہیلتھ بارڈر سیکیورٹی اور صوبائی طبی عملہ مسافروں کی اسکریننگ کےلیے مستعد ہے۔

اسکریننگ کے دوران غیر ممالک کے مسافروں کے باڈی ٹمپریچر کی خود کار تھرمل اسکیننگ مشین سے چیکنگ بھی جاری ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے ہاتھوں اور بازوؤں پر منکی پاکس کی علامات کی مینول طریقے سے بھی چیکنگ ہورہی ہے۔

اسکریننگ کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر غیر ممالک سے آنے والے مشتبہ مریض کے تفصیلی معائنے کےلیے آئسولیشن روم بھی فعال ہے۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید