• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، شکیل خان

خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان نے اگلے ہفتے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور سے جاری بیان میں شکیل خان نے کہا کہ صوبائی وزراء ظاہر شاہ طورو اور فیصل ترکئی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔ تمام ورکرز مطمئن رہیں۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دوران ملاقات بانی پی ٹی آئی کے روبرو ایپکس کمیٹی کے حقائق بھی رکھوں گا۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شکیل خان نے بانی چیئرمین سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی شکایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید