• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کا سی پیک 2.0، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے سی پیک 2.0، تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت میں تعاون مزید بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

دوران ملاقات اسحاق ڈار اور وانگ یی نے خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معداہدے پر بھی دستخط کردیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے معاہدے پر شنگھائی میں دستخط کیے۔

قومی خبریں سے مزید